پاکستان بھارت سے باہمی دلچسپی اور خودمختاری کی بنیاد پر بہتر تعلقات کا خواہشمند ہے،پاکستانی ہائی کمشنر

بدھ 18 مارچ 2015 12:49

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مارچ۔2015ء) بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے کہاہے کہ پاکستان بھارت سے باہمی دلچسپی اور خودمختاری کی بنیاد پر بہتر تعلقات کا خواہشمند ہے۔

(جاری ہے)

کولکتہ میں ایک تقریب سے خطاب میں عبدالباسط کا کہناتھاکہ پاک بھارت بہتر تعلقات کے لیے لازمی ہے کہ باہمی تنازعات مذاکرات کے ذریعے حل کیے جائیں۔ انہوں نے بتایا کہ یہ مذاکرات ظاہر نہیں کیے جانے چاہیے کیوں کہ اس سے صورتحال دشوار ہوجاتی ہے۔ پاک بھارت کرکٹ ٹیمیں اس برس دسمبر میں دوطرفہ کرکٹ سیریز میں کھیل سکتی ہیں۔طویل عرصے بعد ہونیوالی پاک بھارت کرکٹ سیریز کے انعقادکیلیے کوششیں جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :