کوئٹہ : مچھ جیل میں قیدی حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کر گیا

بدھ 18 مارچ 2015 12:44

کوئٹہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 18 مارچ 2015 ء) : مچھ جیل میں قیدی حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کر گیا، تفصیلات کے مطابق ملزم غلام حیدر منشیات کیس میں 2007 ء سے قید تھا ملزم کو عدالت نے 25 سال قید کی سزا سنائی تھی. جیل حکام کا کہنا ہے کہ ملزم حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کر گیا، ملزم کا تعلق جیکب آباد سے تھا. تاہم میت کو ورثا کے حوالے کر دیا گیا ہے.