بورے والا ‘تیز رفتاری کے باعث مسافر بس الٹ گئی‘ 2 خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق، 60 زخمی

بدھ 18 مارچ 2015 12:37

بورے والا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مارچ۔2015ء)بورے والا میں لڈن روڈ پر مسافر بس کے تیز رفتاری کے باعث الٹنے سے 2 خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق جب کہ 60 زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق کے مطابق بورے والا میں لڈن روڈ پر چک نمبر 321 کے قریب تیز رفتاری کے باعث مسافر بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق جب کہ 60 زخمی ہو گئے، امدادی ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے تاہم اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے