لاہور: پنجاب میں آج نو قیدیوں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا

بدھ 18 مارچ 2015 12:06

لاہور:  پنجاب میں آج نو قیدیوں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 18 مارچ 2015 ء) : پھانسی کی سزا پر عائد پابندی کے مکمل طور پر ختم ہوجانے کے بعد سزائے موت پر عملدرآمد میں تیزی آگئی ہے۔ اسی سلسلے میں پاکستان کے صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور سمیت چھ شہروں کی جیلوں میں مزید نو قیدیوں کی پھانسی کی سزا پر عمل درآمد کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو لاہور کے علاوہ جن شہروں میں پھانسیاں دی گئیں ان میں فیصل آباد، راولپنڈی، جھنگ، اٹک اور میانوالی شامل ہیں۔

یاد رہے کہ رواں ماہ کی دس تاریخ کو وفاقی وزارت داخلہ نے چاروں صوبائی حکومتوں کو بھیجے گئے ایک مراسلے میں کہا تھا کہ سزائے موت پانے والے تمام ایسے مجرموں کی سزا پر قانون کے مطابق عمل کیا جائے جن کی تمام اپیلیں مسترد ہو چکی ہیں۔اس سے پہلے دسمبر 2014 میں آرمی پبلک سکول پشاور پر حملے کے فوراً بعد حکومت نے صرف دہشت گردی میں ملوث مجرموں کی سزائے موت پر عمل کرنے کا حکم دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :