سانحہ یوحنا آباد میں جھلس کر جابحق ہونیوالے دوسرے نوجوان کی بابر نعمان کے نام سے شناخت ہوگئی ،لواحقین تھانہ نشتر ٹاؤن پہنچ گئے

منگل 17 مارچ 2015 23:17

سانحہ یوحنا آباد میں جھلس کر جابحق ہونیوالے دوسرے نوجوان کی بابر نعمان ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 مارچ۔2015ء) سانحہ یوحنا آباد میں جھلس کر جاں بحق ہونیوالے دوسرے نوجوان کی بابر نعمان کے نام سے شناخت ہوگئی ،لواحقین تھانہ نشتر ٹاؤن پہنچ گئے ۔بتایا گیا ہے کہ اتوار کے روزسانحہ یوحنا آباد میں جلائے جانیوالے دوسرے شخص کی بھی شناخت ہوگئی۔ بابر نعمان کے نام سے شناخت ہونے والے شخص کا تعلق سرگودھا سے تھا اور وہ ہوزری کی فیکٹری میں کام کرتاتھا ۔

(جاری ہے)

اتوار کے روز لاپتہ ہونے کے بعد لواحقین ٹی وی پر فوٹیج دیکھ کر اس کی شناخت کی جس کے بعد اس کے ورثاء سرگودھا سے لاہور آگئے اورانہوں نے تھانہ نشتر ٹاؤن میں درخواست دی کہ ہمارے بچے کو بے گناہ شہید کیاگیا ہے وہ انتہائی شریف اورمعصوم بچہ تھا اس کو زندہ جلانے والے انسان نہیں جانور سے بھی بتر ہے بابر نعما ن کے لواحقین نے مقامی پولیس حکام سے اپیل کی کہ شہید کی میت ہمارے حوالے کی جائے تاکہ ہم اس کی تدفین کرسکے ۔تاہم اس موقع ایس ایچ او نشتر ٹاؤن کا کہنا تھا کہ ڈی این اے ٹیسٹ کی رپوٹ آنے کے بعد میت آپ کے حوالے کی جائے گی ۔ جس پر ورثاء نے میت حوالے نہ کرنے پر شدید احتجا ج کیا ۔

متعلقہ عنوان :