آصف زرداری کا الطاف حسین سے ٹیلی فونک رابطہ، پیپلزپارٹی کے مشاورتی اجلاس میں متحدہ کو صوبائی حکومت میں شامل کرنے کے فیصلے سے آگاہ کیا، دونوں رہنماوٴں کامستقبل میں باہمی رابطے جاری رکھنے پر اتفاق، پیپلزپارٹی اور ایم کیوایم مل کر ملک و صوبے کی ترقی وخوشحالی کیلئے جدوجہد کرتی رہیں گی، پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین کی ایم کیوایم کے قائد سے گفتگو
منگل 17 مارچ 2015 22:51
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 مارچ۔2015ء) سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرپرسن آصف علی زرداری نے ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن فون کرکے ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین سے بات چیت کی ۔ دونوں رہنماوٴں کے درمیان ہونے والی گفتگو میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال ، ایم کیوایم اور پیپلزپارٹی کے درمیان ورکنگ ریلیشن شپ اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس دوران آصف علی زرداری نے کہاکہ پیپلزپارٹی اور ایم کیوایم ، سندھ کے عوام کی منتخب نمائندہ جماعتیں ہیں اور دونوں جماعتیں مل کر ملک و صوبے کی ترقی وخوشحالی اور عوام کی فلاح وبہبود کیلئے جدوجہد کرتی رہیں گی ۔انہوں نے الطا ف حسین کو پیپلزپارٹی کے ارکان اسمبلی کے اجلاس میں ایم کیوایم کی حکومت میں شمولیت کے حوالہ سے ہونے والے فیصلوں کی تفصیل سے بھی آگاہ کیا جسے الطاف حسین نے خوش آئندہ قراردیا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.