یوحنا آباد میں زندہ جلائے گئے نعیم کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

منگل 17 مارچ 2015 22:51

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 مارچ۔2015ء) یوحنا آباد میں زندہ جلائے گئے نعیم کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سانحہ یوحنا آباد میں مشتعل مظاہرین نے دو افراد کو زندہ جلا دیا تھا جن میں سے ایک کی شناخت نعیم کے نام سے ہوئی جو قصور کے علاقے للیانی کا رہائشی تھا ،اس کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں مصطفی آباد للیانی میں ادا کر دی گئی جس کے بعد انہیں آبائی قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا ۔