قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی یوٹیوب پر عائد پابندی ہٹانے کی تجویز ، سعودی عرب کی طر زکا ایسا فلٹریشن نظام وضع کیا جائے کہ مسلم دشمن عناصر یوٹیوبپرمتنازعہ مواد اپ لوڈنہ کرسکیں ، گرے ٹریفکنگ سے قومی خزانے کو ماہانہ ایک ارب روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑرہا ہے ، وزارت داخلہ اورایف آئی اے ملوث عناصرکے خلاف کارروائی کر یں ، قائمہ کمیٹی کی سفارش
منگل 17 مارچ 2015 21:29
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 مارچ۔2015ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی نے حکومت سے یوٹیوب پر عائد پابندی فوری طور پر ہٹانے کی تجویز کر تے ہوئے کہاہے کہ اگر سعودی عرب میں یوٹیوب پر عائد پابندی ختم کی جاسکتی ہے تو پاکستان میں ایسا کیوں نہیں کیا جارہا ؟ ایسا نظام وضع کیا جائے کہ مسلم دشمن عناصر یوٹیوب میں ایسا مواد دوبارہ شامل نہ کرسکیں جس سے مسلمانوں کے جذبات کی دل آذاری ہوتی ہے ، انٹرنیشنل ٹیلی فون ڈائلنگ میں گرے ٹریفکنگ کی روک تھام نہ ہونے کے باعث قومی خزانے کو ماہانہ ایک ارب روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑرہا ہے ، اس غیر قانونی کارروبا رمیں ملوث عناصر کے خلاف وزارت داخلہ اورایف آئی اے کو فوری کارروائی کرنی چاہیے ۔
تفصیلات کے مطابق کمیٹی کا اجلاس منگل کو چیئرمین کیپٹن(ر) محمد صفدر کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔(جاری ہے)
اجلاس میں ارکان کمیٹی سمیت متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ کمیٹی نے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے جاری اور نئے منصوبوں کیلئے 4227 ارب روپے کی منظوری دے دی۔ کمیٹی نے تمام وزارتوں کو آئی ٹی سے منسلک کرنے اور آگاہی کیلئے سیمینار منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیر مملکت انوشہ رحمان نے کمیٹی کو بتایاکہ بہت سی ایسی وزارتیں ہیں جن کے پاس ابھی تک کمپیوٹر نہیں، جس کی وجہ سے اس سسٹم لگانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ چیئرمین پی ٹی اے ڈاکٹر اسماعیل شاہ نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گرے ٹریفکنگ کی روک تھام کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں، 5 سالوں میں 999 غیر قانونی گیٹ وے ایکسچینج پکڑے گئے ،244 افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ 251 چھاپے مارے گئے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ چند ماہ میں گرے ٹریفکنگ کم ہو جائیں گی۔ شازیہ مری نے یوٹیوب کھولنے کے حوالے سے بار بار چیئرمین پی ٹی اے سے سواتی کرتی رہیں لیکن انہوں نے کوئی جواب نہ دیا۔ رکن کمیٹی طاہر اقبال نے کہا کہ ہمارے ملک کے آئی ٹی ماہرین کو کوئی نہیں پوچھتا، سب پڑھ لکھ کر بیرون ملک چلے جاتے ہیں۔ چیئرمین کمیٹی نے کمیٹی کو تجویز دیتے ہوئے کہا کہ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی ملک کے مختلف شہروں کے بارڈرز پر ایسا سسٹم کیا جائے جس سے پتہ چل سکے کہ اندرون ملک اور بیرون ملک کیا چیز آ اور جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوٹیوب کی سعودی عرب نے اجازت دی ہے، ہم اپنے لوگوں کو کیوں نہیں دے سکتے، سعودی عرب والوں نے سسٹم نصب کیا ہوا ہے، اس پر بات کر کے ہمیں بھی لگوانا چاہیے کیونکہ گرے ٹریفکنگ کی وجہ سے خزانے کو ایک ارب روپے ہر ماہ نقصان ہو رہا ہے۔ کمیٹی نے وزارت سے لاہور، کراچی اور اسلام آباد میں آئی ٹی پارک کیلئے الگ الگ بریفنگ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.