وزیر داخلہ چوہدری نثار کے انسانی سمگلنگ کی روک تھام کے احکامات کے بعد ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سیل متحرک،ایف آئی اے کی کامیاب کارروائی پاکستانی پاسپورٹ پر جدہ جانے والابنگلہ دیشی جوڑا گرفتار ‘تفتیش شروع

منگل 17 مارچ 2015 21:17

وزیر داخلہ چوہدری نثار کے انسانی سمگلنگ کی روک تھام کے احکامات کے بعد ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 مارچ۔2015ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے انسانی سمگلنگ کی روک تھام کے سخت احکامات کے بعد ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سیل متحرک ہو گیا‘ایف آئی اے نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے پاکستانی پاسپورٹ پر جدہ جانے کی کوشش کرنے والے بنگلہ دیشی جوڑے کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی۔

(جاری ہے)

منگل کو ایف آئی اے ذرائع کے مطابق امیگریشن سیل نے جناح انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے دو افراد ابوالہاشم اور دلدار بیگم کو گرفتار کیا ہے۔ایف آئی اے ذرائع نے بتایا کہ میاں بیوی کاتعلق بنگلاد یش سے ہے اور دونوں کو قومی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ جاری کئے گئے ہیں۔ایف آئی اے ذرائع نے بتایا کہ میاں بیوی کراچی ائیر پورٹ سے فلائٹ نمبر EK-601کے زریعے جدہ جانا چاہتے تھے تاہم جب ایف ائی اے کاوئنٹر پر ان کا ریکارڈ دیکھا گیا تو ان کی شہریت پاکستانی نہیں تھی اور نادار ریکارڈ کے مطابق دونوں بلیک لسٹ تھے جس پر دونو ں کو گرفتار کر کے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سیل منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :