نیشنل ایکشن پلان کے تحت پھانسی پر پابندی اٹھائے جانے کے بعد (کل)14 مجرمان کو پھانسیاں دی جائیں گی،5 مجرمان کو اڈیالہ جیل راولپنڈی ‘2کو فیصل آباد ڈسٹرکٹ جیل ‘2 کو ڈسٹرکٹ جیل جھنگ 2 کو ساہیوال ڈسٹرکٹ جیل ‘ایک کو لاہور کوٹ لکھپت جیل ‘ایک کو اٹک اور ایک کو گجرات میں تختہ دار پرلٹکایا جائیگا

منگل 17 مارچ 2015 21:10

نیشنل ایکشن پلان کے تحت پھانسی پر پابندی اٹھائے جانے کے بعد (کل)14 مجرمان ..

راولپنڈی/فیصل آباد/اٹک/جھنگ/ساہیوال/لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 مارچ۔2015ء) نیشنل ایکشن پلان کے تحت پھانسی پر پابندی اٹھائے جانے کے بعد (کل)14 مجرمان کو پھانسیاں دی جائیں گی‘5 مجرمان کو اڈیالہ جیل راولپنڈی ‘2کو فیصل آباد ڈسٹرکٹ جیل ‘2 کو ڈسٹرکٹ جیل جھنگ 2 کو ساہیوال ڈسٹرکٹ جیل ‘ایک کو لاہور کوٹ لکھپت جیل ‘ایک کو اٹک اور ایک کو گجرات میں تختہ دار پرلٹکایا جائیگاتفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کل چودہ مجرمان کو پھانسیاں دی جائیں گی۔

(جاری ہے)

نیشنل ایکشن پلان کے تحت پھانسی پر پابندی اٹھائے جانے کے بعد دہشت گردوں اور قتل کے مجرمان کو پھانسیاں دینے کا سلسلہ جاری ہے۔(کل)بدھ کو کو ملک کی مختلف جیلوں میں 14مجرمان کو پھانسیاں دی جائیں گی جس میں 5 پانج مجرمان کو اڈیالہ جیل راولپنڈی ،دو مجرمان کو فیصل آباد کی ڈسٹرکٹ جیل ،دو مجرمان کو جھنگ کی ڈسٹرکٹ جیل، دو مجرمان کو ساہیوال کی ڈسٹرکٹ جیل ،لاہور کوٹ لکھپت جیل میں ایک، اٹک ڈسٹرکٹ جیل میں ایک اور گجرات میں ایک پھانسی دی جائے گی۔