اسامہ ہلاکت کیس کے مرکزی کردار شکیل آفریدی کے وکیل نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق،سمیع اللہ آفریدی 3ماہ بیرون ملک رہنے کے بعد چند دن قبل ہی پاکستان واپس آئے تھے

منگل 17 مارچ 2015 20:59

اسامہ ہلاکت کیس کے مرکزی کردار شکیل آفریدی کے وکیل نامعلوم افراد کی ..

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17 مارچ۔2015ء) لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ منگل کو نا معلوم افراد نے ڈاکٹر شکیل آفریدی کے وکیل سمیع اللہ آفریدی کی گاڑی پر پشاور کے علاقے متھرا کے قریب اسلم ڈھیر کے مقام پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق سمیع اللہ آفریدی کو زخمی حالت میں لیڈی ریڈنگ ہسپتال لایا جا رہا تھا کہ وہ زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گئے، جس کے بعد ان کی لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ سمیع اللہ آفریدی تین ماہ بیرون ملک رہنے کے بعد ابھی چند دن پہلے ہی وطن واپس آئے تھے۔