مسیحی عبادت گاہ کے سامنے دیوار پر داعش کی وال چاکنگ پر علاقے میں خوف و ہراس

منگل 17 مارچ 2015 20:59

مسیحی عبادت گاہ کے سامنے دیوار پر داعش کی وال چاکنگ پر علاقے میں خوف ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17مارچ۔2015ء) مصطفی آباد میں مسیحی عبادت گاہ کے سامنے دیوار پر داعش کی وال چاکنگ نے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ گزشتہ شب نامعلوم افراد نے مصطفی آباد کے گرجاگھر کے سامنے دیوار پر سیاہی سے داعش تحریر کردیا جس پر علاقہ میں خصوصاً مسیحی برادری میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر مصطفی آباد پولیس نے تحریر کو مٹا کر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

متعلقہ عنوان :