12 ویں قومی ویمن بیس بال چیمپئن شپ 30 مارچ سے شروع ہوگی

منگل 17 مارچ 2015 19:19

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 مارچ۔2015ء) پاکستان بیس بال فیڈریشن کے زیراہتمام 12 ویں قومی ویمن بیس بال چیمپئن شپ 30 مارچ سے فیصل آباد میں شروع ہوگی، پاکستان بیس بال فیڈریشن کے صدر سید خاور شاہ نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 8 ٹیمیں شرکت کریں گی جن میں پاکستان واپڈا، پاکستان آرمی، ہائرایجوکیشن کمیشن، پنجاب، بلوچستان، سندھ، خیبرپختونخواہ اور اسلام آباد کی ٹیمیں شامل ہیں، انہوں نے کہا کہ منیجرز میٹنگ 29 مارچ کو ہو گی جس میں چیمپئن شپ کے ڈراز کا اعلان کیا جائے گا اور ہائرایجوکیشن کمیشن کی ٹیم اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔