کوارٹر فائنل‘بارش کی صورت میں آسٹریلیا سیمی فائنل میں پہنچ جائے گا

منگل 17 مارچ 2015 19:16

کوارٹر فائنل‘بارش کی صورت میں آسٹریلیا سیمی فائنل میں پہنچ جائے گا

ایڈیلیڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 مارچ۔2015ء) محمد عرفان کی انجری کچھ کم تھی کہ اب پاکستان ٹیم کو ایک اور بری خبر سننے کو مل رہی ہے۔ ورلڈکپ قوانین کے مطابق اگر پاکستان اور آسٹریلیا کا میچ بارش کی وجہ سے متاثر ہوتا ہے اور مکمل نہیں ہو پاتا تو پھر آسٹریلیا کو سیمی فائنل تک رسائی مل جائے گی۔

(جاری ہے)

گو کہ کوارٹر فائنل، سیمی فائنل اور فائنل کو فیصلہ کن بنانے کیلئے ریزرو ڈے رکھا گیا ہے لیکن اس کے باوجود اگر کوئی میچ بارش سے مکمل نہیں ہو پاتا تو اس میچ کی فاتح وہ ٹیم قرار پائے گی جس نے گروپ میچوں میں زیادہ پوائنٹ حاصل کئے ہوں گے یا جس کی گروپ کی پوزیشن بہتر ہوگی۔

اگر کسی وجہ سے پاکستان اورر آسٹریلیا کے میچ کا نتیجہ نہ آسکا تو آسٹریلوی ٹیم فاتح قرار پائے گا جس کی وجہ یہ ہے کہ آسٹریلیا نے گروپ میچوں میں نو پوائنٹس حاصل کئے ہیں ،آسٹریلیا کی پول میں چار فتوحات ہیں جبکہ ایک میچ بارش کی نذر ہونے کے باعث اس کے نو پوائنٹس ہیں جبکہ پاکستان نے اپنے گروپ میں چار فتوحات کے ساتھ 8پوائنٹس حاصل کیے۔اس طرح آسٹریلیا کے پوائنٹس زیادہ ہیں اور اسے سیمی فائنل تک رسائی مل جائے گی۔

متعلقہ عنوان :