کھپرو، کھائی پولیس کی کارروائی،2زمیندار وں کی نجی جیل سے 64ہاری بازیاب کرالئے

منگل 17 مارچ 2015 19:14

کھپرو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 مارچ۔2015ء) ہائی کورٹ حیدر آباد کے حکم پر کھپرواورکھائی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو زمیندار کی نجی جیلوں سے 64ھاریوں کو بازیاب کرالیا، بازیاب ہونے والوں میں خواتین اوربچے بھی شامل ہیں،52 بازیاب افراد کو (کل)ہائیکورٹ میں پیش کیا جائے گا جبکہ 12کوسیشن کورٹ سانگھڑ میں پیش کردیا گیا ۔ منگل کو ہائی کورٹ حیدر آباد بینچ کے حکم پر کھائی پولیس نے ایس ایچ او رشیدکی سربراہی میں پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ راڈی کے دو زمینداروں سومار مہر اور اللہ ڈتو راجڑ کی زرعی اراضی پر قائم مبینہ نجی جیل پر چھاپہ مارا اور وہاں قیدی بنا کر رکھے گئے52ہاریوں کو بازیاب کرالیا، رہا کرائے جانے والوں میں 15بچے، 14 خواتین اور 9مرد شامل ہیں، ان میں ڈولو، سانوں، کولہی، شرعیتی، بجان، اور دوسرے افراد شامل ہیں۔

(جاری ہے)

کھائی پولیس بازیاب کرائے گئے افراد کو(کل) ہائی کورٹ حیدر آباد میں پیش کرے گی، کارروائی سوئی کولہن کی درخواست پر عمل میں لائی گئی۔ دوسری جانب پیرو بھیل کی درخواست پر سیشن کورٹ سانگھڑ کے حکم پر کھپرو پولیس نے دلی بپسن کے زمیندار امام بخش ہنگورو کی زرعی زمین پر بنائی گئی نجی جیل پر چھاپہ مار کر 12ہاری بازیاب کرالئے ،بازیاب کرائے جانے والوں میں ناتھو، جمنا، شرعیتی آرتی، ھارتی ،کملی اور دیگر شامل ہیں۔ کھپرو پولیس نے بازیاب افراد کو (کل) سیشن کورٹ سانگھڑ کے سامنے پیش کیا

متعلقہ عنوان :