جی آئی ٹی نے گلگت جیل سے قیدیوں کا فرار کی تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کر دیا،ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اور اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل گرفتار‘ڈپٹی کمشنر سے بھی پوچھ گچھ کی جائے گی

منگل 17 مارچ 2015 19:12

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 مارچ۔2015ء) جوائنٹ انوسٹیگیش ٹیم نے گلگت جیل سے قیدیوں کے فرار کی تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا ‘ ڈپٹی جیل سپرنٹنڈنٹ اور اسسٹنٹ کو گرفتار کرکے ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا جبکہ ڈپٹی کمشنر سے بھی پوچھ گچھ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق گلگت سے فرار خطرناک قیدیوں کی تلاش جاری ہے۔

جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا۔

(جاری ہے)

معطل ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل اور اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ کوحراست میں لیا گیا۔ پولیس نے دونوں کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کر کیجسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا۔جے آئی ٹی نے ڈپٹی کمشنر گلگت اجمل بھٹی سے بھی پوچھ گچھ کا فیصلہ کرلیا۔ اجمل بھٹی کو جے آئی ٹی کے سامنے بیان قلمبند کروانے کا حکم دیدیا ۔ دونوں مفرور دہشتگرد نانگا پربت میں سیاحوں کے قتل میں ملوث ہیں۔ دس غیرملکی سیاحوں اور ان کے مقامی گائیڈ کو دوہزار تیرہ میں قتل کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :