سلیم قاسم پٹیل، ایف پی سی سی آئی کی قائمہ کمیٹی برائے رئیل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ کے چیئرمین ہوگئے

منگل 17 مارچ 2015 17:40

کراچی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مارچ۔2015ء)وفاق ایوانہائے تجارت و صنعت (ایف پی سی سی آئی) کے صدر میاں محمد ادریس نے ممتاز بلڈر اور ڈیولپر سلیم قاسم پٹیل کو ایف پی سی سی آئی کی قائمہ کمیٹی برائے رئیل اسٹیٹ ڈیولپمنٹ کے سال 2015 کے لئے چیئرمین نامزد کیا ہے۔ سلیم قاسم پٹیل سابق صوبائی وزیر اور جونا گڑھ کے سماجی رہنما حاجی قاسم پٹیل مرحوم کے صاحبزادے ہیں۔

(جاری ہے)

سلیم قاسم پٹیل ایسو سی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز (آباد) میں سینئر وائس چیئرمین سمیت کئی عہدوں پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ انہیں ہاؤسنگ اینڈ کنسٹریکشن سیکٹر کا طویل تجربہ حاصل ہے اور اس موضوع پر ان کے مضامین قومی اخبارات و جرات میں شائع ہوتے رہے ہیں۔ ہاؤسنگ اینڈ کنسٹرکشن ایکسپرٹ ہونے کے ناطے سلیم قاسم پٹیل لوکاسٹ ہاؤسنگ، مارٹگیج فنانسنگ، ہائی رائز کنسٹرکشن کے موضوعات پر سمینار ز میں پیپرز پڑھ چکے ہیں اور آباد کی نمائندگی اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی Housing Finance Consultative Group میں بھی کرتے ہیں۔