مچھ ،اندھیری گلیاں جرائم کوجنم دے رہی ہے ،غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کو دورانیہ میں تبدیل کیا جائے، محمد عامر یوسف زئی

منگل 17 مارچ 2015 17:40

مچھ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مارچ۔2015ء ) مچھ اندھیری گلیاں جرائم کوجنم دے رہی ہے ۔ واپڈا کے غیر سنجیدہ روئیہ بلا شیڈول رات بار بجے تک لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ تبدیل کیا جائے ادارہ انسانی حقوق chRcکے چیئرمین محمد عامر یوسف زئی نے واپڈا حکام اور حکام بالا سے مچھ بولان میں جاری غیر اعلانیہ بلا جواز لوڈ شیڈنگ پر نظر ثانی کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہل شام ڈھلتے ہی مچھ شہر میں اندھیروں کا راج ہوجاتا ہے جورات گئے بارہ بجے تک جاری رہتا ہے۔

(جاری ہے)

جسکی وجہ سے جرائم پیشہ افراد تاریکی کا فائدہ اٹھاکر معصوم عوام کولوٹ اور حراساں کر رہے ہیں انہوں نے کہاکہ اگر خونخواستہ اس اندھیری راتوں کا فائدہ اٹھا کر انسانیت کو کسی بھی قسم کا نقصان ہوا تو ذمہ دار واپڈا ہوگا۔ انہوں نے مطالبہ کی اکہ بجلی کی فراہمی کا پرانا شیڈویل 9بجے صبح ہوتا دوپہر تین بجے اور تین تا شام آٹھ بجے تک کا شیڈول بحال کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :