نصیر آباد،پولیس کی کارروائی، چھینا گیاموٹرسائیکل برآمد،مختلف کیسوں میں مطلوب ملزم گرفتار

منگل 17 مارچ 2015 17:40

نصیر آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مارچ۔2015ء ) پولیس کی کاروائی چھینا گیاموٹرسائیکل برآمدمختلف کیسوں میں مطلوب ملزم گرفتار۔تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی نصیرآبادقمرالحسن ڈی پی او نصیرآبادمیرمحمدسلیم لہڑی کے حصوصی ہدایت پر پولیس تھانہ خان کوٹ ایس ایچ او غلام سرور مینگل نے کاروائی کرتے ہوئے پندرہ روز قبل چھینا گیا ہیڈماسٹر غلام رسول کا موٹرسائیکل گوٹھ اللہ بخش سے برآمد کرلیا اور ملزم آزاد عرف برکت کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

ملزم مختکف کیسوں میں پولیس کو مطلوب تھا۔ ڈی آئی جی نصیرآباد کی جانب سے پولیس اہلکاروں کیلئے انعام دینے کااعلان کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :