غلام احمد بلور کا لاہور میں گرجا گھروں میں حملوں اور نو جوانوں کو زندہ جلائے جانے پر افسوس کا اظہار

منگل 17 مارچ 2015 17:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مارچ۔2015ء) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما سابق وفاقی وزیر ریلوے غلام احمد بلور نے لاہور میں گرجا گھروں میں حملوں اور نو جوانوں کو زندہ جلائے جانے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ ہمیں ایک دوسرے کے مذہب کا احترام کرنا چاہے پاکستان میں پہلے دن سے تشدد کا سبق دیا گیا تھا اگر قوم کو عدم تشدد کا سبق دیا ہوتا تو یہ حالات پیدا نہ ہوتے ۔

(جاری ہے)

وہ منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ پشاور میں کتنے معصوم بچے شہید کئے گئے میرا بھائی بھی شہید ہوا لیکن کسی ایک نے پتھر تک نہیں مارا ۔ لوگوں کو اپنے جذبات پر قابو پاناچاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ قوم کو عدم تشدد کی طرف راغب کر کے انسان کو انسان سے پیار سکھانا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ علماء کرام کو چاہئے کہ وہ بھی امن کا درس دیں۔

متعلقہ عنوان :