صوبائی حکومت آئندہ سال کیلئے ایک کارکن دوست بجٹ بنارہی ہے،مظفرسید

منگل 17 مارچ 2015 17:15

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مارچ۔2015ء) صوبائی وزیرخزانہ مظفرسید ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ صوبہ خیبرپختونخوا قدرتی وسائل سے مالامال صوبہ ہے اور یہاں ہرشعبے کے ماہرین کی بڑی تعداد موجودہے اگر وفاق ہمیںآ زادی دے تو ہم ملک میں جاری توانائی کے بحران پر چند سالوں میں قابوپاسکتے ہیں۔صوبائی حکومت آئندہ سال کیلئے ایک کارکن دوست بجٹ بنارہی ہے جس میں معاشرے کے تمام طبقات کی بہتری کے لئے عملی طور پر اقدامات کئے جائیں گے۔

آج کل پالیساں تو بنائی جاتی ہیں مگرمیرٹ کی تمیز نہیں کی جاتی۔ جماعت اسلامی متوسط طبقے کی جماعت ہے اوروہ اس نظام کے خاتمے کے لئے جدوجہد کررہی ہے تاکہ معاشرے میں انصاف پر مبنی نظام قائم ہوسکے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے پختونخوا انرجی ڈیویلپمنٹ آگنائزیشن(پیڈو) کی ایمپلائز یونین کے زیراہتمام سالانہ عمرہ قرعہ اندازی کے سلسلے میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

تقریب میں پیڈو کے جنرل منیجر(ہائیڈل) انجینئربہادرشاہ، جنرل منیجر(فنانس) بشیر خان، انجینئرزاہد اخترصابری،پیڈو ایمپلائزیونین کے صدرفضل رحیم،جنرل سیکرٹری حاجی محمد ابرار اور دیگر نے شرکت کی ۔ تقریب میں پیڈو ایمپلائز یونین کے صدر فضل رحیم نے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر خزانہ کے سامنے ادارے کو درپیش مسائل سے آگاہ کیااور بعض مطالبات پیش کئے جن میں سی پی فنڈزکی جی پی فنڈز منتقلی،ملازمین کو ٹرانسپورٹ کی سہولیات کی عدم فراہمی،پروموشن کیسز،تنخواہوں میں اضافے سمیت ادارے کے بجلی گھروں کی مجوزہ نجکاری کے خلاف اسمبلی میں آوازاٹھانے وغیرہ شامل تھے۔

صوبائی وزیر خزانہ مظفر سید نے پیڈو ایمپلائز یونین کے عہدیداروں کو یقین دلایا کہ ادارے کے ملازمین کے سی پی فنڈز کی جی پی فنڈزمیں منتقلی کی جلد منظوری دے دی جائیگی جبکہ ادارے کی مجوزہ نجکاری کے حوالے سے جلد اعلیٰ سطحی اجلاس منعقدکیا جائے گااور ادارے کے ایکٹ میں ترامیم لانے کے لئے ملازمین کے حقوق کا بھرپور خیال رکھاجائے گا۔تقریب کے آخرمیں ادارے کے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ محمداقبال خٹک اور نائب قاصدہدایت الرحمان کاعمرہ قرعہ اندازی میں نام نکلا۔

متعلقہ عنوان :