خیبر پختونخوا میں طلبا و طالبات کو جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی سے مستفید کرنے کیلئے نجی کمپنی اور صوبائی حکومت کے درمیان یاداشت پر دستخط

منگل 17 مارچ 2015 17:15

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مارچ۔2015ء) خیبر پختونخوا میں طلبا و طالبات کو جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی سے مستفید کرنے کیلئے نجی کمپنی اور صوبائی حکومت کے درمیان یاداشت پر دستخط ہوگئے ، جدید آئی ٹی ٹریننگ منصوبے کا آغاز پشاور سے ہوگا۔ یاد داشت پر دستخط کے حوالے سے تقریب پشاور کے مقامی فائیو سٹار ہوٹل میں ہوئی ۔ تقریب کے مہمان خصوصی سینئر صوبائی وزیر صحت و انفارمیشن ٹیکنالوجی شہرام ترکئی تھے ۔

(جاری ہے)

جدید آئی ٹی منصوبے کا نام سیسکو نیٹورکنگ اکیڈمی پروگرام ہے جس سے صوبہ بھر سے طلبا و طالبات مستفید ہونگے ۔ نجی کمپنی سیسکو ٹریننگ کے دوران طالب علموں کو قابل استعمال ہارڈوئیرز پر 70فیصد جبکہ سافٹ وئیرز پر تیس فیصد رعایت دیگی جبکہ صوبائی حکومت کی جانب سے طلبہ کو تیس فیصد رعایت فراہم کی جائیگی ۔ تقریب سے خطاب میں صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ عصر حاضر کا مقابلہ کرنے کے لئے نوجوانوں کو جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ہنر سے آراستہ کرنا انتہائی ضروری ہے تاکہ ترقی کی نئی راہیں کھلیں اور بے روزگاری کا خاتمہ ممکن ہوسکے ۔

متعلقہ عنوان :