رفیقی شہید روڈ کی مرمت کا کام مکمل، سڑک کو ٹریفک کیلئے کھو ل دیا گیا

منگل 17 مارچ 2015 17:14

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مارچ۔2015ء ) زیر زمین سیوریج لائن ٹوٹنے کے باعث تباہ ہو نے والی جناح اسپتال کے سامنے والی سڑک رفیقی شہید روڈپر ایس آر سیمنٹ کے ذریعے مرمت کا کام مکمل کر لیا گیا اور ٹریفک کیلئے سڑک کو کھو ل دیا گیاتاکہ عرصہ سے اس اہم کوریڈور پر ٹریفک کی دشواریاں دور کی جاسکیں۔۔ کمشنر کراچی نے رفیقی شہید روڈ کی مر مت کے کام کی تکمیل پر کمانڈر کراچی اور کنٹونمنٹ بورڈ کا شکریہ ادا کیا ہے۔

کراچی کنٹونمنٹ بورڈ نے مر مت کا کام مکمل ہونے بعد کمشنر کراچی کو مر مت کے کام کی تفصیل سے آگا ہ کیا اور بتا یا کہ زیر زمین سیوریج لائن کی تبدیلی کا پی سی ون تیا ر ہو چکا ہے اور منظوری کے مراحل میں ہے۔کمشنر کراچی نے کہا کہ فوری نوعیت کے کام سے شہریوں کو رفیقی شہید روڈ کے استعمال میں تکلیف سے نجات ملے گی۔

(جاری ہے)

کمشنر نے ۔ واٹر اینڈ سیوریج بورڈ سے کہا ہے کہ وہ روڈ کی نگرانی کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ سٹرک دوبارہ خراب نہ اور سیوریج لائن کی تبدیلی کے منصوبہ کی تکمیل تک قابل استعمال رہے ۔

کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے حال ہی میں رفیقی شہید روڈ پر ٹریفک کی دشواریوں کی شکایات کے پیش نظر وہاں کادور ہ کر کے فیصلہ کیاتھا کہ سیوریج لائن کی تبدیلی کا منصوبہ فوری طور پرتیا ر کیا جا ئے گا۔ اورمنصوبہ کی تکمیل سے قبل سڑک کی اہمیت اور شہریوں کی تکلیف کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری نوعیت کا کام کر کے سڑک کو قابل استعمال بنا یا جا ئے گا ۔

کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے کہا کہ وزیر اعلی سندھ اور کمانڈر کراچی کی ہدایا ت ہیں کہ شہریوں کیلئے آسانیا ں پیدا کی جائیں۔وزیر اعلی سندھ نے خصو صی دلچسپی لی ہے اور ان کی ہدایت پر رفیقی شہید روڈ کے زیر زمین سیوریج لائن کی تنصیب کا پی سی ون تیار کیا جا چکاہے اور اس کی ابتدائی منظوری دی جا چکی ہے۔ حتمی منظور ی کے بعد جلد از جلد سیوریج لائن کی تنصیب کا کام شروع کر دیا جا ئے گا۔

انھوں نے کہا کہ یہ ایک اہم سڑک ہے شاہراہ فیصل کو کورنگی سے ملانے کے لئے متبادل روڈ کے طور پر بھی استعمال ہو تی ہے۔ چالیس سال سے زیادہ پرانی سیوریج لائن ہے ۔مختلف اداروں کے درمیان رابطہ کے فقدان کی وجہ سے سیوریج لائن کی تنصیب کا کام تاخیر کا سبب بنا ۔ تاہم واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے سیوریج لائن کی تنصیب کا پی سی ون تیا ر کر لیا ہے۔ جو منظوری کے ٓاخری مراحل میں ہے۔سیوریج لائن تبدیل کی جا ئے گی جس کے بعد امید ہے کہ مسئلہ مکمل طور پر حل ہو جا ئے گا۔ کمشنر کو بتا یا گیا کہ واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے تیس انچ تک کی سیوریج لائن نصب کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :