خیبر پختونخوا حکومت نے اسلامیہ کالجیٹ سکول پشاور کیلئے ایمبولینس گاڑی فراہم کردی

منگل 17 مارچ 2015 17:13

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مارچ۔2015ء) خیبر پختونخوا حکومت نے اسلامیہ کالجیٹ سکول پشاور کیلئے ایمبولینس گاڑی فراہم کردی جو کہ سکول میں بچوں کی بروقت طبی سہولیات اور حادثاتی مواقع میں زیراستعمال لائی جا سکے گی۔ اسی حوالے سے ایک تقریب اسلامیہ کالجیٹ سکول پشاور کے نیو ٹرائبل ہاسٹل میں منعقد ہوئی۔جس کے مہمان خصوصی اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور کے ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ ڈاکٹر امتیاز احمد تھے جبکہ اس موقع پر پرنسپل اسلامیہ کالجیٹ سکول سید شبیر احمد ،چیف وارڈن شیر افسر انچارج ٹرانسپورٹ روح اللہ ،خیبر ہاسٹل کے وارڈن عبیدالرحمان ،ٹرائبل وارڈن کے سکندر خان اور گرین ہاسٹل کے وارڈن افتخار احمد کے علاوہ ادارے کے اساتذہ کرام اور طلبہ بھی موجود تھے۔

تقریب کے دوران اسلامیہ کالج یونیورسٹی کے ڈائریکڑٹرانسپورٹ ڈاکٹر امتیاز احمد نے اسلامیہ کالجیٹ سکول کی انتظامیہ کو صوبائی حکومت کی جانب سے فراہم کردہ ایمبولینس کی چابی حوالہ کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر تقریب سے مقررین نے طلباء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ معماران قوم ہیں اور اس تعلیمی درسگاہ سے فائدہ اٹھاتے ہوئے بہترین اور معیاری تعلیم حاصل کریں تاکہ مستقبل میں وہ معاشرے کے باشعور ، تعلیم یافتہ اور مفید شہری بن سکیں۔

مقررین نے مزید کہا کہ طلباء اپنا قیمتی وقت ضائع کیے بغیر حکومت کے فراہم کردہ تعلیمی سہولیات سے فائدہ اٹھائیں تاکہ وہ بیرون ملک بھی دنیا کا مقابلہ کرکے ہر شعبے میں اپنے ملک وقوم کا نام روشن کرے۔ اس موقع پر سکول انتظامیہ نے صوبائی حکومت کی تعاون کا شکریہ ادا کیا۔ بعدازاں سکول کے بچوں نے رنگارنگ مزاحیہ خاکوں اور ملی نغموں سے تقریب کی رونقیں مزید دوبالا کردی ۔

متعلقہ عنوان :