ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے خلاف سول لائن تھانے میں مقدمہ درج

منگل 17 مارچ 2015 17:01

ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے خلاف سول لائن تھانے میں مقدمہ درج

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 17 مارچ 2015 ء) : کراچی کے سول لائن تھانے میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے خلاف مقدمہ در ج کر لیا گیا ہے، مقدمہ رینجرز کے اعلیٰ آفیسر کرنل طاہر کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ مقدمہ میں دہشت گردی ایکٹ 7 او ر 506 بی کی دفعات لگائی گئی ہیں جبکہ دھمکیوں کی دفعات شامل کی گئی ہیں، تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہا تھا کہ جن رینجرز نے نائن زیرو پر چھاپہ مارا ہے وہ تھے اور تھے ہو جائیں گے، رینجرز نے فوجی افسران کو دھمکیاں دینے پر الطاف حسین کے خلاف مقدمہ درج کر دیا ہے.