حکومت نے عوام پر گیس بم گرانے کی تیاریاں کر لیں‘اوگرا نے گیس قیمتوں میں اضافے کی درخواست منظور کرلی

منگل 17 مارچ 2015 16:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مارچ۔2015ء) اوگرا نے گیس سپلائی کمپنیوں کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں اضافے کیلئے درخواستیں سماعت کیلئے منظور کرلیں۔

(جاری ہے)

منگل کو اوگرا حکام کے مطابق سوئی نادرن گیس کمپنی نے گیس کی فی ایم ایم بی ٹی یو قیمت میں ایک سو تیئس روپے جبکہ سوئی سدرن نے ستائیس روپے فی ایم ایم بی ٹی اضافے کی درخواست کی ہے۔گیس مہنگی کرنے کی درخواست جنوری تا جون 2015ء کیلئے کی گئی ہے۔کمپنی حکام کے مطابق جولائی دوہزار چودہ سے ٹیرف میں اضافہ نا ہونے سے چالیس ارب سے زائد کا ریونیو خسارہ ہوا ہے۔اوگرا سوئی نادرن کی درخواستوں پر اکتیس مارچ کو سماعت لاہور میں کرے گی، قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ سماعت کے بعد کیا جائے گا

متعلقہ عنوان :