عدالت عالیہ لاہور کا فیصل آباد کے دو شہریوں کو ان کی اراضی کا معاوضہ نہ دینے کے حکم پر عملدرآمد نہ کرنے پر توہین عدالت کے الزام میں ڈی سی او فیصل آباد نور الامین مینگل‘ سابق ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل فیصل آباد ترقیاتی ادارہ / ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ‘ ایڈیشنل کلیکٹر فیصل آباد اور تحیصلدار فیصل آباد کو 25 مارچ کو عدالت میں ذاتی طور پر پیش ہو کر جواب داخل کرانے کا حکم
منگل 17 مارچ 2015 16:30
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مارچ۔2015ء) عدالت عالیہ لاہور نے فیصل آباد کے دو شہریوں کو ان کی اراضی کا معاوضہ نہ دینے کے حکم پر عملدرآمد نہ کرنے پر توہین عدالت کے الزام میں ڈی سی او فیصل آباد نور الامین مینگل‘ سابق ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل فیصل آباد ترقیاتی ادارہ / ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ‘ ایڈیشنل کلیکٹر فیصل آباد اور تحیصلدار فیصل آباد کو 25 مارچ کو عدالت میں ذاتی طور پر پیش ہو کر جواب داخل کرانے کا حکم دیا ہے۔
اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مارچ۔2015ء کے مطابق عدالت عالیہ لاہور میں بشیر احمد‘ محمد رفیق نے 2000 میں ایک رٹ درخواست دائر کی تھی جس میں کہا گیا تھا فیصل مارکیٹ ڈچکوڈ روڈ پر واقع اس کی اراضی پر ضلعی انتظامیہ نے زبردستی قبضہ کر لیا ہے اور اس اراضی کی انہیں مارکیٹ کے مطابق قیمیت بھی ادا نہ کی گئی۔(جاری ہے)
کیس کی سماعت کے بعد کلیکٹر فیصل آباد‘ ڈائریکٹر ایف ڈی اے اور دیگر اداروں جنہوں نے آپریشن کر کے ملکیتی جگہ کو مسمار کیا تھا انہیں مناسب قیمت ادا کرنے کا حکم دیا مگر انتظامیہ نے عدالت عالیہ کے حکم پر عمل نہ کرتے ہوئے درخواست دہندہ کو ادائیگی نہ کی جس پر بشیر احمد محمد رفیق نے اپنے وکیل کی وساطت سے عدالت عالیہ لاہور میں توہین عدالت کی درخواست دائر کی جس پر عدالت عالیہ کے جج جسٹس شجاعت علی خان نے ڈی سی او فیصل آباد نور الامین مینگل‘ لیاقت علی چٹھہ اور دیگر افسران کو توہین عدالت کی درخواست پر جواب دہی کے لئے 25 مارچ کو عدالت میں ذاتی طور پر پیش ہونے کا حکم دیا۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.