چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل راشد محمود سے ا ئیر چیف طاہر رفیق بٹ نے الوادعی ملاقات کی ،آئی ایس پی آر

منگل 17 مارچ 2015 16:30

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مارچ۔2015ء) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل راشد محمود سے ا ئیر چیف طاہر رفیق بٹ نے الوداعی ملاقات کی ،ملاقات میں فوج کی پیشہ وارانہ امور پرتبادلہ خیال کیا گیا ،جنرل راشد محمود نے طاہر رفیق بٹ کی پاک فضائیہ میں خدمات کو سراہا ۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق ائیر چیف طاہر رفیق بٹ نے منگل کے روز کا جوائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا ۔اس موقع پر ائیر چیف طاہر رفیق بٹ نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل راشد محمود سے الوداعی ملاقات کی ،جنرل راشد محمود ائیر چیف طاہر رفیق بٹ کی پاک فضائیہ کیلئے خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ طاہر رفیق بٹ نے افواج کے مابین تعاون کو مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے

متعلقہ عنوان :