سپریم کورٹ میں کراچی پورٹ ٹرسٹ کی جانب سے 105 ایکڑ اراضی کو اپریٹو سوسائٹی کے لئے دینے کے مقدمے کی سماعت 14 اپریل تک ملتوی

منگل 17 مارچ 2015 16:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مارچ۔2015ء) سپریم کورٹ نے کراچی پورٹ ٹرسٹ کی جانب سے 105 ایکڑ اراضی کو اپریٹو سوسائٹی کے لئے دینے کے مقدمے کی سماعت 14 اپریل تک ملتوی کر دی جبکہ 3 رکنی بنچ کے سربراہ جسٹس جواد ایس خواجہ نے ریمارکس دیئے ہیں کہ ٹرسٹ کی اراضی پرائیویٹ ممبران کو کیسے دی جا سکتی ہے زمینوں پر قبضے ہو رہے ہیں لوگوں کی فلاح و بہبود کے لئے قائم ٹرسٹ کا مقصد صرف فلاح ہی ہوتا ہے ۔

(جاری ہے)

دوسروں کو نوازنا نہیں ہے انہوں نے ریمارکس منگل کے روز دیئے ہیں کے پی ٹی نے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی سماعت کے دوران عدالت کو بتایا گیا کہ اسی طرح ایک اور مقدمہ بینچ نمبر ایک میں زیر سماعت تھا وہ بھی ملتوی کیا گیا ہے جس پر عدالت نے سماعت ملتوی کر دی ۔

متعلقہ عنوان :