Live Updates

اسلام آباد میں سرکاری ادارے تو بن گئے ہیں مگر ان کے دفاتر تک موجود نہیں ۔ ایس ایس پی کا دفتر بھی اب اپنی عمارت میں منتقل کیا گیا ہے ۔ مسلم لیگ ( ن ) اور تحریک انصاف سمیت سیاسی جماعتوں کو رہائشی علاقوں میں دفاتر قائم کرنے پر نوٹس جاری کر رکھے ہیں ،سی ڈی اے کے وکیل حافظ ایس اے رحمان کا انکشاف

منگل 17 مارچ 2015 16:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مارچ۔2015ء) سپریم کورٹ میں اسلام آباد کے شہری علاقوں میں سیکیورٹی کے نام پر تجاوزات اور کارروائی کے مقدمے میں چیئرمین سی ڈی اے کے وکیل حافظ ایس اے رحمان نے عدالت میں انکشاف کیا ہے کہ اسلام آباد میں سرکاری ادارے تو بن گئے ہیں مگر ان کے دفاتر تک موجود نہیں ۔ ایس ایس پی کا دفتر بھی اب اپنی عمارت میں منتقل کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ ( ن ) اور تحریک انصاف سمیت سیاسی جماعتوں کو رہائشی علاقوں میں دفاتر قائم کرنے پر نوٹس جاری کر رکھے ہیں جبکہ 3 رکنی بینچ کے سربراہ جسٹس جواد ایس خواجہ نے بتایا ہے کہ انہوں نے اسلام آباد میں پلاٹوں کی الاٹمنٹ کے حوالے سے کسی کو تحقیقات سونپ رکھی ہیں کہ آخر کسی غریب کو بھی کوئی پلاٹ الاٹ کیا گیا ہے یہ صرف پلاٹس امراء کے لئے ہی ہیں ۔ انہوں نے منگل کے روز اپنے ریمارکس میں مزید کہا کہ قائد اعظم یونیورسٹی کی وسیع و عریض اراضی پر بھی بعض لوگوں کی نظریں ہیں وہ اس پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں بعدازاں عدالت نے مقدمے کی سماعت اپریل کے پہلے ہفتے تک ملتوی کر دی ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات