یوحنا آباد خود کش حملوں میں ہلاک ہونے والے افراد کی آخری رسومات ادا کر دی گئیں
منگل 17 مارچ 2015 16:10
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مارچ۔2015ء) یوحنا آباد میں خود کش حملوں میں ہلاک ہونے والے افراد کی آخری رسومات ادا کردی گئیں۔منگل کے روز لاہور کے علاقے یوحنا آباد کے دو گرجا گھروں پر ہونے والے خودکش دھماکوں کے تیسرے روز بھی کاروبار زندگی مکمل طور پر معطل رہا۔
(جاری ہے)
دھماکوں میں میں ہلاک ہونے والے افراد کی آخری رسومات ادا کردی گئی ہیں، آخری رسومات میں وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ کامران مائیکل، صوبائی وزیر داخلہ کرنل ریٹائرڈ شجاع خانزادہ اور کمشنر لاہور سمیت دیگر سیاسی اور سرکاری شخصیات نے بھی شرکت کی۔
اس موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے یوحنا آباد سمیت شہر بھر کی سکیورٹی کے لئے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ یوحنا آباد اور اطراف کے علاقوں میں 5 ہزار پولیس اہلکاروں کے علاوہ رینجرز کی بھاری نفری بھی تعینات کی گئی تھی جب کہ یوحنا آباد سے گزرنے والے فیروز پور روڈ کو چونگی امرسدھو سے کاہنہ تک خار دار تاروں کی مدد سے بند کردیا تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
پنجاب پولیس نے حماد اظہر پر 33مقدمات درج کر رکھے ہیں، رپورٹ عدالت میں پیش کر دی گئی
-
احتساب عدالت نے عمران خان اوربشری بی بی کو ریاستی اداروں اورآفیشلزکیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدرمملکت
-
پاکستان کے ساتھ انسانی حقوق کا معاملہ اٹھاتے رہیں گے، امریکہ
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
مریم نوازوزیراعلیٰ سے ’پولیس آفیسر‘بن گئیں
-
پٹرولیم مصنوعات 7 روپے فی لیٹر سستی ہونے کا امکان
-
ڈنڈے کے فارمولے نہیں چلیں گے آئین قانون کے مطابق چلنا ہوگا
-
نوازشریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں، رانا ثناء اللہ
-
بجلی چوری ، ایف آئی اے فیصل آباد زون کی بڑی کاروائیاں وفاقی وزیرداخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر بجلی چوری میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈائون جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.