گجرات میں سزائے موت کے دو قیدیوں کو کل پھانسی دی جائے گی

منگل 17 مارچ 2015 16:08

گجرات(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 17 مارچ 2015 ء): گجرات جیل میں سزائے موت کے دو قیدیوں کو کل پھانسی کی سزا دی جائے گی تفصیلات کے مطابق گجرات جیل میں کل صبح اظہر محمود اور محمد زمان کو تختہ دار پر لٹکایا جائے گا، اظہر محمود نے 1995 ء میں شان علی نامی شخص کا قتل کیا تھا جبکہ محمد زمان نے لاہور میں ایک شخص کو قتل کیا تھا جس کے باعث دونوں مجرموں کا سزائے موت کی سزا سنائی گئی تھی جس پر کل عملدر آمد کیا جائے گا.