سندھ میں 16گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ناقابل برداشت ہے،وفاق سندھ کے عوام سے سوتیلی ماں جیسا سلوک کر رہی ہے‘ لوڈشیڈنگ کے نام پر زیادتی بند نہ ہوئی تو بھرپور احتجاج کریں گے‘وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کی سندھ اسمبلی کے باہر صحافیوں سے بات چیت

منگل 17 مارچ 2015 15:17

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مارچ۔2015ء) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ سندھ میں 16گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ناقابل برداشت ہے،وفاق سندھ کے عوام سے سوتیلی ماں جیسا سلوک کر رہی ہے، لوڈشیڈنگ کے نام پر زیادتی بند نہ ہوئی تو بھرپور احتجاج کریں گے۔

(جاری ہے)

وہ منگل کو سندھ اسمبلی کے باہر صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔ شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ کے دیہی علاقوں میں 16گھنٹوں کی طویل لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے جو کہ ناقابل برداشت ہے، سندھ کی عوام کو لوڈشیڈنگ کے نام پر ذہنی اذیت دی جا رہی ہے،وفاق سندھ کے عوام سے سوتیلی ماں جیسا سلوک کر رہی ہے، لوڈشیڈنگ کے نام پر زیادتی بند نہ ہوئی تو بھرپور احتجاج کریں گے۔