وزیراعظم کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس کل ہو گا‘چاروں وزرائے اعلیٰ شرکت کریں گے

منگل 17 مارچ 2015 15:08

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مارچ۔2015ء) وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس کل بدھ کو ہو گا، اجلاس میں چاروں وزرائے اعلیٰ شرکت کریں گے، مردم شماری کا معاملہ، توانائی، نئی پٹرولیم پالیسی اور اسلام آباد کو دریائے سندھ سے پانی کی فراہمی کا معاملہ زیر غور آئے گا۔ تفصیلات کے مطابق مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس کل بدھ کو ہو گا۔

(جاری ہے)

اجلاس کی صدارت وزیراعظم نواز شریف کریں گے۔ اجلاس میں چاروں وزرائے اعلیٰ شرکت کریں گے۔پاکستان حلال اتھارٹی کے قیام کا بل کے معاملے پر بھی غور کیا جائے گا۔ اجلاس میں مردم شماری کا معاملہ، توانائی، نئی پٹرولیم پالیسی،ارسا کے معاملات وفاق سے صوبوں کو ملازمتوں کی منتقلی اور اسلام آباد کو دریائے سندھ سے پانی کی فراہمی کے معاملے پر بات چیت ہو گی۔

متعلقہ عنوان :