ایف بی آر میں تبا دلے ، ڈاکٹر شاہد صدیق بھٹی اور عاصم احمد کو کمشنر آئی آر کی اضافی ذمہ داریاں تفویض

منگل 17 مارچ 2015 14:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مارچ۔2015ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر ) نے رانا محمد اقبال کو چیف لیگل ونگ ایف بی آڑ ہیڈ کوارٹر اسلام آباد تعینات کر دیا ۔ ڈاکٹر شاہد صدیق بھٹی اور عاصم احمد کو کمشنر آئی آر کی اضافی ذمہ داریاں تفویض کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

ایف بی آر کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن کے مطابق لاہور میں تعینات ڈائریکٹر لاء رانا محمد اقبال کا تبادلہ کر کے انہیں چیف لیگل ونگ ایف بی آڑ ہیڈ کواٹر اسلام آباد تعینات کر دیا گیا کمشنر ڈبلیو ایچ ٹی لاہور عاصم ا#حمد کو کمشنر آئی آر زون 8 اور کمشنر او پی ایس زون 5 ڈاکٹر شاہد صدیق بھٹی کو کمشنر آئی آر ( او پی ایس ) زون تھری کی اضافی ذمہ داریاں متعلقہ شعبوں میں افسران کو تقرریوں تک کر دی گئی ہیں چیف لیگل ونگ اسلام آباد کو ڈائریکٹر لاء لاہور اور کمشنر او پی ایس زون 8 فوزیہ فخر کو کمشنر آئی آر او پی ایس زون 9 تعینات کر دیا گیا ۔

تمام افسران کو فوری طور پر اپنی نئی تعیناتیوں کا چارج سنبھالنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :