دہشتگردوں کا کوئی دین مذہب نہیں‘مسیحی عبادتگاہوں پر دہشتگرد حملے قابل مذمت ہیں،چوہدری عبدالسلام

منگل 17 مارچ 2015 14:35

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مارچ۔2015ء) چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی پنجاب بار کونسل چوہدری عبدالسلام نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کا کوئی دین مذہب نہیں‘مسیحی عبادتگاہوں پر دہشتگرد حملے قابل مذمت ہیں‘پاکستان کا آئین اقلیتوں کے تحفظ کی ضمانت دیتا ہے‘حکومت اقلیتوں کے تحفظ کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کرے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارمیڈیا لائرز سول سوسائٹی فورم پاکستان کے زیر اہتمام سانحہ یوحنا آباد لاہورکے خلاف ضلع کونسل سے چوک گھنٹہ گھر تک نکالی گئی ریلی کے بعد ریلی میں شامل شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پرانجمن تاجران سٹی کے بزرگ تاجر رہنما شیخ بشیر احمد کنوینئر شیخ سلطان محمود اور دیگر نے‘مقررین نے خطاب میں کہا کہ دہشتگردی کسی بھی مذبب کے ماننے والوں کے خلاف ہو قابل قبول نہیں ‘بم حملے مسیحی عبادتگاہوں میں ہوں یا مسلم عبادت گاہوں میں قابل مذمت ہیں‘مقررین نے خطاب میں مزید کہا کہ دہشتگردی کیخلاف حکومت اور فوج کی کاوشیں لائق تحسین ہیں تاہم ان شدت پسندوں کو مزید نظم ہونے اور قیام امن کو یقینی بنانے کیلئے مزید اقدامات کی ضرورت ہے‘دہشتگردوں نے عبادتگاہوں پر حملے کر کے ثابت کر دیا کہ ان کے قدم اکھڑ چکے ہیں اور فوج کی بھر پور کارروائیوں سے ان کے حوصلے پست ہو چکے ہیں‘قوم کو دہشگردی کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بننا ہو گا‘دہشتگرد پاکستان کیلئے ناسور بن چکے ہیں ‘سانحہ لاہور ایک افسوسناک واقعہ ہے اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ‘فیصل آباد کے تاجر ‘وکلاء‘ سول سوسائٹی‘صحافی اور عوام مسیحی برادری کے ساتھ ہیں