کیمپ جیل کے قیدیوں اور ملازمین کیلئے پینے کا پانی ذخیرہ کرنے کیلئے تیس ہزار گیلن استعداد کا واٹر ٹینک تعمیر کیا جائیگا

منگل 17 مارچ 2015 14:15

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مارچ۔2015ء) پنجاب حکومت نے کیمپ جیل میں قیدیوں اور ملازمین کیلئے پینے کا صاف پانی ذخیرہ کرنے کیلئے واٹر ٹینک تعمیر کرنے کی غرض سے ایک کروڑ 10لاکھ روپے جاری کر دئیے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل کیمپ جیل میں قید ساڑھے تین ہزار قیدیوں اور ایک ہزار ملازمین براہ راست موٹر چلنے سے پانی حاصل کرتے تھے اور بعض اوقات موٹر نہ چلنے کی وجہ سے پانی کی قلت واقع ہو جاتی تھی ۔ بتایا گیا ہے کہ پنجاب حکومت نے محکمہ جیل خانہ جات کی درخواست پر کیمپ جیل میں تیس ہزار گیلن استعداد کے واٹر ٹینک کی تعمیر کی غرض سے ایک کروڑ 10لاکھ روپے جاری کر دئیے ہیں جس سے اسکی فوری تعمیر شروع کر دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :