لاہور میں گرجا گھروں پر خود کش حملوں کے بعد پشاور میں بھی ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا ‘ حساس مقامات پر سکیورٹی سخت

منگل 17 مارچ 2015 14:14

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مارچ۔2015ء) لاہور میں گرجا گھروں پر خود کش حملوں کے بعد پشاور میں بھی ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا ہے ‘حساس مقامات کی سیکیورٹی سخت کردی گئی۔ذرائع کے مطابق لاہور میں ہونے والے گرجا گھروں پر خود کش دھماکوں کے بعد حساس شہر پشاور میں سیکیورٹی ریڈ الرٹ کردی گئی انٹیلی جنس رپورٹ کے مطابق پشاور میں دہشت گردوں کی جانب سے حملوں کا خطرہ ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پشاور ائیرپورٹ، گرجاگھروں اور حساس مقامات اور فوجی تنصیبات پر دہشت گرد کی جانب سے حملوں کا خطرہ ظاہر کیا گیا انٹیلی جنس رپورٹ میں کہا گیا کہ دہشت گرد حساس اور پبلک مقامات پر حملوں کی منصوبہ بندی کر لی ہے۔ پشاور میں ریڈ الرٹ جاری ہونے کے بعد داخلی راستوں پر چیکنگ میں اضافہ کردیا گیا ‘ حساس مقامات کی سیکیوٹی سخت اور مختلف شاہراہوں پر ناکہ بندیاں کردی گئی شہر اور نواحی علاقوں میں بھی سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن میں تیزی کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :