بان کی مون کی لاہور میں دو گرجا گھروں پر دہشت گردوں کے حملوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت

منگل 17 مارچ 2015 14:10

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مارچ۔2015ء) اقوامِ متحدہ کے سربراہ بان کی مون نے لاہور میں دو گرجا گھروں پر دہشت گردوں کے حملوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پاکستان واقعہ کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے میں کر دار ادا کرے ۔

(جاری ہے)

اقوامِ متحدہ کے صدر دفتر سے جاری ایک بیان کے مطابق عالمی ادارے کے سربراہ نے پاکستانی طالبان کی جانب سے حملے کی ذمہ داری قبول کرنے اور ایسے مزید حملوں کی دھمکی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

بان کی مون نے پاکستان کی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ واقعہ کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرنے میں لانے اور مستقبل میں عبادت گاہوں اور مذہبی اقلیتوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے۔عالمی ادارے کے سیکرٹری جنرل نے حملے کا نشانہ بننے والے افراد کے لواحقین کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ۔

متعلقہ عنوان :