مسیحی برادری کو ٹارگٹ کر کے ملک میں فرقہ وارانہ فسادات کو ہوا دینے کی کوشش کی جا رہی ہے،آفتاب شیرپاؤ

منگل 17 مارچ 2015 14:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مارچ۔2015ء) قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے کہا ہے کہ سانحہ یوحنا آباد افسوسناک ہے‘ مسیحی برادری کو ٹارگٹ کر کے ملک میں فرقہ وارانہ فسادات کو ہوا دینے کی کوشش کی جا رہی ہے‘ دہشت گردی کو روکنے کیلئے ہر پارٹی کو تعاون کرنا ہو گا تاکہ دہشت گردی کا خاتمہ ہو سکے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی اداروں کو چاہئے کہ جب کوئی دہشت گردی کا واقعہ پیش آئے تو اس کے نتائج سے نمٹنے کے لئے فوری طور پر اقدامات کریں لیکن سانحہ یوحنا آباد کے بعد حکومت کی رٹ نظر نہیں آ رہی۔ پرتشدد واقعات میں سرکاری املاک و جانی نقصان زیادہ ہوتا جا رہا ہے۔