عزیر بلوچ کو پاکستان لا کر قانون کے سامنے پیش کیا جا ئے ، اعجاز الحق

منگل 17 مارچ 2015 14:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مارچ۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ اعجاز الحق نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے مجرم عزیر بلوچ کو پاکستان لا کر قانون کے سامنے پیش کرنا چاہئے‘ لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ ہمیں انصاف نہیں ملے گا تو وہ قانون کو اپنے ہاتھ میں لیں گے۔

(جاری ہے)

منگل کے روز پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پھانسیوں پر عمل درآمد ہونا خوش آئند بات ہے اس سے جرم میں کافی کمی آئے گی۔

عوام کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں ہونی چاہئے پرتشدد واقعات کی پر زور مذمت کرتے ہیں۔ ان واقعات میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہئے دہشت گردی کے مجرم عزیر بلوچ جو کہ دبئی فرار ہو چکے ہیں اس کو پکڑنے میں اتنی دیر کیوں ہو رہی ہے وہ پاکستان کا مجرم ہے اسے ہر صورت واپس لا کر قرار واقعی سزا دینی چاہئے۔

متعلقہ عنوان :