سکرنڈ میں دو روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ، افتتاح سابق وفاقی سیکریٹری گل محمد رند نے کیا

منگل 17 مارچ 2015 13:54

سکرنڈ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مارچ۔2015ء) سکرنڈ میں سماجی تنظیم حاجی غلام نبی ڈیولپمنٹ روٹری کلب اور سوشل ویلفیئر کے تعاون سے دو روزہ فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا۔ کیمپ کا افتتاح سابق وفاقی سیکریٹری گل محمد رند نے کیا۔

(جاری ہے)

فری میڈیکل کیمپ میں آنکھوں کے مریضوں کے مفت آپریشن کئے گئے، 3700 مریضوں کو مفت دوائیں دی گئیں اور میدیکل چیک اپ کیا گیا جبکہ ایک ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے۔

اس موقع پر سابق وفاقی سیکریٹری گل محمد رند نے کہا کہ فری میڈیکل کیمپ میں ڈاکٹرز، ٹیکنیکل اسٹاف ونرسوں نے جس توجہ اور خوش اخلاقی سے مریضوں کے علاج معالجہ میں مدد کی وہ قابل ستائش ہے، بہت جلد سکرنڈ کے دیگر گوٹھوں میں بھی میڈیکل کیمپ لگائے جائیں گے۔ اس موقع پر قاضی جاوید میمن، محمد صدیق منگیو، مجید عباسی، گل سندھی اور خرم خانزادہ بھی موجود تھے۔