چیچہ وطنی، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نوجوان کاشتکار جاں بحق

منگل 17 مارچ 2015 13:53

چیچہ وطنی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مارچ۔2015ء) نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نوجوان کاشتکار جاں بحق ہوگیا،پولیس کے مطابق گاوٴں89،بارہ ایل میں کاشتکار محمد عامر تارڈاپنے زرعی رقبہ سے گھرجارہا تھا کہ راستہ میں اسلحہ بردار دو ملزموں نے اسے زبردستی روک لیا اور تشدد کے بعد فائرنگ کردی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا،مضروب کوطبی امداد کے بعد تشویشناک حالت میں لاہور لیجایا جارہا تھا مگر وہ خون زیادہ بہہ جانے کے باعث راستہ میں ہی دم توڑ گیا،دونوں ملزمان پیدل فرار ہوگئے،قتل کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی، 28سالہ مقتول دوبچوں کا باپ تھا جس کے لواحقین کا کہنا ہے کہ انکی کسی سے بھی دشمنی نہیں ہے،مقتول سے کوئی چیز لوٹی بھی نہیں گئی،پولیس نے تحصیل ہسپتال سے پوسٹمارٹم کے بعد میت تدفین کیلئے لواحقین کے سپرد کردی اور ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :