حب،ایف سی اور پولیس کا مشترکہ سرچ آپریشن 8 مشتبہ افراد گرفتار ، اسلحہ برآمد

منگل 17 مارچ 2015 13:53

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مارچ۔2015ء) کوئٹہ کے علاقے حب میں جوائنٹ روڈ پر ایف سی اور پولیس کے مشترکہ سرچ آپریشن کے نتیجے میں 8 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے گرفتار افراد سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کے روز ایف سی اور پولیس نے مشترکہ آپریشن کے نتیجے میں کوئٹہ کے علاقے حب میں جوائنٹ روڈ پر ایک گھر میں چھاپے کے دوران 8 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے گرفتار افراد کے ٹھکانے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد کیا گیا ہے ۔

ایف سی ترجمان کے مطابق ایک گھر میں چھاپے کے دوران 8 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے اور ان کے ٹھکانے سے ممنو ع لٹریچر اور اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد ہوا ہے پولیس نے مقدمہ درج کر تفتیش شروع کر دی ہے ابتدائی رپورٹ کے مطابق گرفتار افراد نے پائپ لائنیں اور پولیس کی ٹارگٹ کلنگ کے منصوبے بنانے کا اعتراف کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :