Live Updates

اسلام آباد: عوام کو انکے حقوق دلانا میری ذمہ داری ہے، عمران خان کا کرک کے مظاہرین سے خطاب

منگل 17 مارچ 2015 13:44

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 17 مارچ 2015 ء) :تحریک انصاف کے قائد عمران خان کا بنی گالہ میں کرک سے آئے عوامی وفد سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عوام کو حقوق دلانا میری ذمہ داری ہے، کرک کے عوام کو اپنے حقوق کے لیے کھڑے ہونے پر مبارکباد دیتا ہوں۔ ہم نے بھی دھرنا اسیلئے دیا تھا کہ عوام میں اپنے حقوق کیلئے کھڑے ہونے کا شعور پیدا ہو۔

(جاری ہے)

بلدیاتی انتخابات کے انعقا د کے بعد اختیارات عوام کو نچلی سطح تک منتقل ہو جائے گا جس سے عوام کی شکایات کا ازالہ ممکن ہو پائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ کرک کے مسائل کےحل کے لیے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ سے اجلاس بھی طلب کر لیا ہے جس کے بعد کرک کے تمام جائز مطلابت کو پورا کیا جائے گا، عمران خان نے کرک کے مظاہرین سے خطاب کے دوران کہا کہ آئندہ ہفتے کو کرک کے چار لوگ مذاکرات کے لیے آئیں اگر مطالبات جائز ہوئے تو چار لوگوں کا آنا ہی کافی ہے ورنہ سب بھی آ جائیں گے تو مطالبات پورے نہیں کیے جائیں گے.

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :