ہری پور ‘ دوہرے قتل میں نامزد پانچ ملزمان کی ضمانت قبل ازگرفتاری منسوخ ہونے پرپولیس نے ملزمان کو احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا

منگل 17 مارچ 2015 13:17

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مارچ۔2015ء) دوہرے قتل میں نامزد پانچ ملزمان کی ضمانت قبل ازگرفتاری منسوخ ہونے پرپولیس نے ملزمان کو احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا ہے۔پولیس کے مطابق چند ہفتے قبل نواحی علاقے ڈنگی میں سائیں عارف اور اس کی بیو ی کو قتل کر دیا گیا تھا ۔

(جاری ہے)

مقتولین کے لواحقین نے دو خواتین سمیت چھ افراد کے خلاف دعویداری کی ۔پولیس نے ایک ملزم کو پہلے ہی گرفتار کرلیا تھا جبکہ پانچ ملزمان نے ایڈیشنل سیشن جج IIIکی عدالت سے ضمانت قبل ازگرفتاری حاصل کررکھی تھی ۔عدالت سے ضمانت قبل ازگرفتاری منسوخ ہونے پر پولیس نے پانچ ملزمان کو احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا ۔

متعلقہ عنوان :