فرانس ‘اورسیز پاکستانیوں کی طرف سے لاہور واقعے کی شدید مذمت ‘ فوری گرفتاری کا مطالبہ

منگل 17 مارچ 2015 13:01

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مارچ۔2015ء) اورسیز پاکستانیوں کی طرف سے لاہور واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ اورسیزلائرر فورم کے ایڈوکیٹ ندیم یوسف نے کہا کہ ہم لاہور چرچ حملہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے متاثرین کے لواحقین سے مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان تحریک انصاف کے نائب صدر ملک اصغر، محمد برہان، خواتین ونگ کی صدر محترمہ آصفہ ہاشمی، فرانس میں مقیم کرسچین کمیونٹی کی ایسوسی ایشن Alleluia France کے صدر امد زیور اور معروف سنگر ریاض نے کہا کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں، تاہم ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ملزموں کو فوری گرفتار کیا جائے اور ان کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے ۔

متعلقہ عنوان :