Live Updates

کرک کے رہائشیوں کا بنیادی سہولتوں کی عدم دستیابی کیخلاف تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ کے باہر دھرنا‘اعظم سواتی سے مذاکرات سے انکار‘ عمران سے مذاکرات تک واپس نہ جانے کا عزم

منگل 17 مارچ 2015 12:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مارچ۔2015ء) کرک کے رہائشیوں کا بنیادی سہولتوں کی عدم دستیابی کیخلاف تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ کے باہر دھرنا دیدیا۔

(جاری ہے)

منگل کو کرک سے تعلق رکھنے والے مظاہرین نے گیس،پانی اوربجلی کی عدم دستیابی کیخلاف عمران خان کی رہائشگاہ کے باہر مظاہرہ کیا، خٹک یونین اتحاد کے صدر شبیر خٹک کا کہنا تھا کہ کرک سے 75فیصد گیس اور تیل نکلتاہے لیکن ابھی تک وہاں ریفائنری نہیں بن سکی، انہوں نے کہا کہ ہمارے وسائل پر دوسرے قابض ہیں ،جسے کسی صورت برداشت نہیں کیاجائے گا۔

اس موقع پر تحریک انصاف خیبر پختونخواہ کے صدر اعظم خان سواتی مظاہرین سے مذاکرات کیلئے پہنچے لیکن مظاہرین نے عمران خان سے ملاقات تک ان سے مذاکرات سے انکار کردیا۔ مظاہرین نے کہا کہ عمران خان جب تک ہمیں مسائل کے حل کی یقین دہانی نہیں کرائیں گے وہ یہاں سے نہیں جائیں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات