ذکی الرحمان لکھوی کی نظر بندی میں مزید توسیع کے لئے نظرثانی بورڈ تشکیل

منگل 17 مارچ 2015 12:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مارچ۔2015ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے ممبئی حملہ کیس کے مبینہ ملزم ذکی الرحمان لکھوی کی نظر بندی میں مزید توسیع کرنے کے لئے نظرثانی بورڈ تشکیل دے دیا ۔ نظرثانی بورڈ کے چیئرمین جسٹس شوکت عزیز صدیقی ہوں گے جبکہ جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس عامر فاروق نظرثانی بورڈ کے ممبران ہوں گے ۔ مرکز ی ملزم ذکی الرحمان لکھوی ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی جانب سے 90 دن کی نظربندی کے لئے جاری کئے گئے نوٹیفیکیشن کی معیاد 16 مارچ 2015 کو ختم ہو گئی ہے جس پر وزارت داخلہ نے نظر بندی میں متوقع توسیع کرنے کے لئے نظرثانی بورڈ بنانے کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس محمد انور کاسی کو نظرثانی بورڈ بنانے کے لئے استدعا کی تھی ۔

ممبئی حملہ کیس کے مبینہ ملزم ذکی الرحمان لکھوی کی نظربندی میں توسیع کے لئے ہائی کورٹ کا نظرثانی بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے جس کے چیئرمین جسٹس شوکت عزیز صدیقی ہوں گے جبکہ 2 جج صاحبان جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس عامر فاروق نظرثانی بورڈ کے ممبران ہیں 19 مارچ 2015 بروز جمعرات کو اسلام آباد ہائی کورٹ کا یہ نظرثانی بورڈ ذکی الرحمان لکھوی کی مزید نظربندی میں توسیع کا فیصلہ کرے گا ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ممبئی حملہ کیس کے مرکزی ملزم ذکی الرحمان لکھوی کی نظربندی کے احکامات کو کالعدم قرار دیتے ہوئے رہائی کے احکامات جاری کئے تھے جبکہ وزارت داخلہ پنجاب نے ذکی الرحمان لکھوی کی نظربندی کے ایک ماہ کی توسیع کے احکامات بھی جاری کر دیئے ہیں ۔جس کو درخواست کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کئے جانے کا بھی امکان ہے ۔