اربوں روپے کے ٹیکس فراڈ میں ملوث جعلی صنعتکار گرفتار
منگل 17 مارچ 2015 12:31
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مارچ۔2015ء)ایف بی آر کے ماتحت ادارے ڈائریکٹوریٹ انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن آئی آرکراچی نے جعلی مینوفیکچرنگ کمپنیوں کے ذریعے یارن اور فیبرکس کی درآمدات پراربوں روپے کی سیلزٹیکس چوری میں ملوث عبدالغنی خانانی کو گرفتار کرلیا۔ذرائع نے بتایا کہ ڈائریکٹرآئی اینڈ آئی کراچی شمس الہادی نے خفیہ اطلاع پرایڈیشنل ڈائریکٹرعقیل احمد صدیقی اوراسسٹنٹ ڈائریکٹر عبدالنبی سومروکی قیادت میں ریپڈ ٹیم تشکیل دی جنہوں نے نیوجامعہ کلاتھ مارکیٹ ایم اے جناح روڈ پر چھاپہ مارکر ملزم کو شدید مزاحمت کے بعد گرفتار کرلیا، ملزم کی گرفتاری نومبر2014 میں درج ہونے والی ایف آئی آر کی بنیاد پرکی گئی ہے جو ایشین ٹیکسٹائل کے خلاف درج کی گئی تھی۔
گرفتارشخص کے بارے میں ڈپٹی ڈائریکٹر آئی اینڈ آئی آصف علی اابڑو نے کو بتایا کہ ملزم عبدالغنی خانانی نے مختلف ناموں سے 25 جعلی مینوفیکچرنگ کمپنیاں قائم کی ہوئی ہیں اور وہ گزشتہ 3سال سے ایس آراونمبر 1125 کے تحت ملک میں وسیع پیمانے پریارن اور فیبرک رعایتی ٹیرف پر درآمد کررہا ہے، ایس آراو 1125 کے تحت مینوفیکچررز کوخام مال کی درآمدات پر 17 فیصد سیلز ٹیکس کی چھوٹ حاصل ہے جس سے ملزم عبدالغنی خانانی نے مکمل استفادہ کرتے ہوئے قومی خزانے کو سیلزٹیکس کی مد میں اربوں روپے مالیت کا نقصان پہنچایا۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.